ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھٹکل: مرڈیشورمیں بائک کی راہگیر سے ٹکر؛ راہگیر ہلاک

بھٹکل: مرڈیشورمیں بائک کی راہگیر سے ٹکر؛ راہگیر ہلاک

Fri, 21 Jul 2023 12:14:03    S.O. News Service

بھٹکل ۲۱ جولائی (ایس او نیوز) تعلقہ کے مرڈیشور نیشنل ہائی وے پرایک راہ گیر کو تیز رفتار بائک نے ٹکر ماردی جس کے نتیجے میں راہ گیر اسپتال میں علاج کارگر نہ ہونے سے ہلاک ہوگیا۔ حادثہ گذشتہ جمعہ 14 جولائی کو مرڈیشور ریلوے اسٹیشن کے قریب ہائی وے پر پیش آیا تھا، البتہ نعش کی شناخت نہ ہونے پر جمعرات شب کو پولس نے اس کی نعش کو دفنادیا ہے۔

بتاتے چلیں کہ متوفی شخص کی شناخت نہ ہوسکی تھی البتہ اس کی عمر 35 سے 40 سال کے لگ بھگ تھی، اس کی رنگت گندمی ہے۔ اس کا دائیاں بازو کٹا ہوا تھا اور اس پر پہلے سے پٹی لگی ہوئی تھی۔

جب وہ مرڈیشور ریلوے اسٹیشن کے قریب قومی شاہراہ کو کراس کرنے کی کوشش کر رہا تھا تو ایک بائک سوار جو ہوناور سے مرڈیشور کی طرف تیز رفتاری کے ساتھ جارہاتھا، اس اجنبی شخص کو ٹکر مار دیا۔

حادثے میں پیدل چلنے والے کے سر پر شدید چوٹیں آئیں اور اسے فوری طور پر قریبی آر این ایس اسپتال میں داخل کرایا گیا، لیکن علاج بے اثر رہا، جس کی وجہ سے اس کی موت واقع ہوگئی۔

بائک سوار بیس سالہ کلیٹس اگنیل ڈیسوزا کو بھی اس حادثے میں چوٹیں آئی ہیں مگراس کے خلاف مرڈیشورپولس تھانہ میں لاپرواہی سے بائک چلانے کا معاملہ درج کیا گیا ہے۔ 


Share: